حیدرآباد۔9اکتوبر (اعتماد نیوز)تمل ناڈو کے اپوزیشن پارٹی لیڈر و سربراہ ڈی ایم کے کرونا ندھی نے سابق وزیر اعلی جیہ للیتا کی گرفتاری کے 12 دن بعد پہلی بار اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انکی
گرفتاری سے انکے زوال کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اب دوبارہ اس پارٹی کا اقتدار پر آنا حد امکان سے خارج ہے۔ آج انہوں نے پارٹی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ جیہ للیتا نے خود اپنے پیر پر کلہاڑی ماری ہے۔